Print this page

چمن میں دہشت گرد حملے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر علامہ راجہ ناصرعباس کااظہار افسوس

10 جولائی 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاک افغان بارڈرعید گاہ چوک چمن میں تکفیری دہشت گرد عناصر کے خودکش حملے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند سمیت متعددسکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایک اور عظیم سپوت نے آج مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنے ساتھیوں سمیت جام نوش کیا ہے، ڈی پی او ساجد خان ایک قابل فخر پولیس آفیسر تھے جنہوں نے مختلف محکموں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہو کر کوسوومیں بھی پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی کی ، انہوں نے کہا کہ استعماری ممالک اور ان کے آلہ کار تکفیری دہشت گرد کسی صورت پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھ سکتے اسی لیئے اس طرح کے بزدلانہ حملے کرکے وطن عزیز کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،افغانستان کی سرزمین مسلسل بھارتی ایماءپر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،  ریاستی ادارے پاک افغان بارڈر کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات برائے کار لائیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ چمن میں شہید ہونے والےافراد کیلئے مغفرت اور  تمام شہداء کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین شہداءکے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree