Print this page

جے آئی ٹی نے آل شریف کے جرائم سے پردہ اٹھا کر تاریخ رقم کی ہے، اسد نقوی

22 جولائی 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں حکمران جماعت نے جھوٹ فریب اور دھوکہ دہی کے ریکارڈ قائم کر لیا ہے، جے آئی ٹی نے آل شریف کے جرائم سے پردہ اٹھا کر تاریخ رقم کی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد کرپٹ مافیا سے ملک و قوم کو نجات ملنے والی ہے، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، ہم کسی خاندانی بادشاہت کیلئے ملکی سلامتی کو داوُ پر نہیں لگنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ ہمارے حکمران صادق اور امین نہیں رہے، قوم کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پانامہ کیس کے بعد شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب بھی حکمرانوں کے گردن پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں ملک کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہونگے، قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات ملنے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملت جعفریہ کیساتھ ن لیگ کی انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے بہت جلد چکا دینگے۔ اسد عباس شاہ نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، الیکشن مہم کے حوالے سے مرکزی پولیٹیکل کونسل جلد فیصلہ کریگی، پنجاب میں کرپشن کے کنگز کو مزید پھلنے پھولنے نہیں دینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree