Print this page

سیاسی سفر کو طے کرنا ہماری اولین ذمہ داری، ورنا مظلومین پر ہمیشہ ستمگر مسلط رہینگے؛ علامہ اعجاز بہشتی

20 اگست 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی کا اپنے پانچ روزہ دورہ کوئٹہ کے تیسرے روز ایم ڈبلیو ایم ڈویژن آفس میں تربیتی درس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے تحت ایک اعلیٰ اور مقتدر معاشرے کی تشکیل ہماری ضرورت ہے تاکہ ہم معاشرے کی اصلاح کرسکیں اور عدل و انصاف کو قائم کر سکیں، لیکن  یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک ہم علمی، عملی، انفرادی اور اجتماعی طور پر طاقتور نہیں ہوتے۔ ہمیں ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ہدف و مقصد  کو حاصل کر سکیں، قرآن بھی ہمیں ہر میدان میں طاقتور ہونے کا حکم دیتا ہے، کیونکہ اگر ہم کمزور رہے تو ہمیشہ محتاج اور زندگی کی بھیک مانگتے رہیں گے۔ اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے خود سازی کی طرف توجہ دینا ہوگی کہ مقصد انسان کیا ہے؟ ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں کیا ہے؟ جب ہم اس طرح سوچیں گے اور قوانین اسلام و  سنت ائیمہ اہلیبیت علیہ اسلام پر عمل پیرا ہونگے تو ہم ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہونگے جہاں پر عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree