Print this page

یوم مردہ باد امریکہ مناکر اہل وطن نے جس بیداری اور وفا داری کا ثبوت دیا وہ قابل تحسین ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

26 اگست 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے تمام مرکزی ،صوبائی اور ضلعی مسئولین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرلبیک کہتے ہوئے، عالم اسلام اورپاکستان کے ازلی دشمن امریکہ کے خلاف علامہ محمد اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒکے غیور فرزندوں نے پاکستان میں 25 اگست کے ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ سے یہ ثابت کردیا کہ ملک دشمن قوتوں کے مقابلے میں ہم سب ایک ہیں  اورپنجاب ، سندھ ،خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پاراچنارمیں امریکہ کے خلاف صدائے احتجاج کی صورت میں جس نفرت  کا اظہارکیااور وطن عزیز سے جس وفاداری کا ثبوت دیاہے ،وہ قابل تحسین ہے،میں ایک بار پھر آپ تمام برادرا ن اور خصوصاً میڈیا ٹیم کے تمام دوستوں کا جنہوں اپنی بھرپور کاوش سے اس احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا بہترین رول ادا کیا ہے ،کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ تعالی آپ سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔آمین

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree