Print this page

امریکہ سے ہمارے حکمران خوفزدہ ہوسکتے ہیں مگر پاکستانی قوم نہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

28 اگست 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ حکمران امریکہ سے خوفزدہ ہوسکتے ہیں مگر پاکستانی قوم نہیں، گذشتہ دنوں نمائش چورنگی پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی پر امن احتجاجی ریلی پر سندھ پولیس اور حکومتی ذمہ داران نے جو تشدد کیا وہ قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کا قصور اور جرم یہ تھا کہ وہ شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور اس بات کا عہد بھی کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی مفادات پر ہم سب کی جان قربان ہے جس پر انہیں درندگی کا نشانہ بنایا گیا، لیکن ہمارے نوجوانوں کو یہ پیغام دیدیا کہ وہ امریکہ سے خوفزدہ نہیں اور ذلت و رسوائی امریکہ کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree