Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات، ناصرشیرازی کے اغواکی پرزور مذمت

15 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےوفد کے ہمراہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے  بلاو ل ہاوس لاہور میں ملاقات کی،علامہ راجہ ناصرعباس اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی سیاسی صورت حال سمیت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کے اغواء کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیف ہوئی، بلاول بھٹو نے ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی و مذہبی جماعت کے مرکزی رہنما کا اغوا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی بازیابی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی،سینٹ اور سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائے گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے تعاون کی بھرپور یقین دہانی پربلاول بھٹو زرداری  کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پرمرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبارک موسوی،مظاہر شگری اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree