Print this page

خائن عرب حکمرانوں کے ذاتی مفادات کا تحفظ آج تک مظلوم فلسطینی عوام کیلئے انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

20 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں مسئلہ قدس کے عنوان سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان ایک سوچی سمجھی سازش ہے، امریکی صدر کا قبلہ اول کے خلاف اقدام عرب حکمرانوں کو اعتماد میں لیکر کیا گیا ، جن عرب اسلامی ممالک کو مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے تھا وہ اسرائیلی سفارت خانے کھولنے اور امریکی واسرائیلی حکمرانوں سے بغل گیرہونے کو باعث فخر سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خائن عرب حکمرانوں  کے  ذاتی مفادات کا تحفظ آج تک مظلوم فلسطینی عوام کیلئے انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree