Print this page

میر ہزارخان بجارانی اور اہلیہ کا قتل افسوسناک ہے، حقائق منظر عام پر لائے جائیں، علامہ احمد اقبال رضوی

01 فروری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے مبینہ قتل کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ میرہزار خان بجارانی کا شمار ملک کے قد آور سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ اس سانحہ کی فوری طور پرتحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق کا پتا لگا کر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree