Print this page

ظلم وجبرکے مقابل اہلیان ڈیرہ اسماعیل خان کی استقامت پوری قوم کیلئے رول ماڈل ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

03 مارچ 2018

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  شہید سید حسن علی شہید موتی اللہ اور شہید افتخار حسین کےچہلم کا اجتماع تھلہ یلہ شاہ (خمینی چوک) پر منعقد ہوا، جس میں   مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار نقوی  سمیت مختلف ذاکرین و علماء کرام نے خطاب کیا،علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ موجودہ کے پی کے حکومت جس سے امیدیں وابستہ تھی کہ وہ بہتر اقدامات کر کے عوام کو تحفظ دیتی لیکن وہ بری طرح ناکام رہی اور دہشت گرد دن دھاڑے شہریوں کا خون بہا رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دشمن نے ہر حربہ اختیار کر لیا کبھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تو کبھی بم دھماکوں کا نشانہ بنایا تو کہیں شیعہ سنی کے اتحاد کو توڑنے کی ناکام سازش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا انشااللہ آپ کی یہ استقامت دوسروں کے لیے رول ماڈل ثابت ہو گی۔

علامہ اقتدار نقوی نے ایام فاطمیہ کے حوالے سے فضائل اور مصائب بیان کرتے ہوئے کیا کہ آج ہماری ماوں اور بہنوں کو سیرت فاطمی پر عمل کرنا چائیے اور اپنے حق کے لیے جدوجہد کرنا چاہئے۔جبکہ علامہ احمد اقبال رضوی شہید موتی اللہ کے گھر فاتحہ خوانی کے لیئے بھی گئے اور شہید کے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور کہا  کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک آپ کو انصاف نہیں مل جاتا ۔

مجلس عزا کے بعد علامہ اقتدار نقوی اور علامہ اقبال بہشتی اور علامہ احمد اقبال رضوی مغربین کی نماز مسجد ابو تراب حسینی چوک میں ادا کی نماز کی امامت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی اور بڑی تعداد میں مومنین نے نماز ادا کی اور نماز کے بعد مومنین سے مصافہ کرتے ہوئے ان سے حال حوال بھی دریافت کیا نماز کے بعد متولی تھلہ یلہ شاہ کے گھر چائے کی دعوت دی گئ جس میں کافی مومنین اکٹھے تھے اور ڈیرہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور سوالات بھی کیے گئے جس کا علامہ احمد اقبال رضوی نے جواب بھی دیئے آخر پر کوٹلی امام حسین کے حوالے سے بحث ہوئی جس پر علامہ صاحب نے موقف دیا کہ کوٹلی امام حسین ایک قومی جگہ ہے مجلس وحدت مسلمین اس کا بھر پور دفاع کرے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree