Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کا دورہ بھکر، سیاسی صورتحال کا جائزہ

05 مارچ 2018

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی، ارشاد حسین بنگش بھی ہمراہ تھے۔ رہنمائوں نے اپنے دورے کے دوران بھکر کی ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیل گفتگو کی۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب کے منتخب حلقوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، جنوبی پنجاب کی محرومیاں یہاں کے منتخب نمائندوں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہیں، بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ پُرامن شہریوں کو غائب اور ہراساں کرنے پر مامور ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمارے لاپتہ جوانوں کو فوری بازیاب کرے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں اتحاد کی علامت بن چکی ہے، آج دہشتگرد گروہ ہمیں اپنے راستے کا کانٹا سمجھتے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ دشمن ہمارے خلاف پروپیگنڈے، مقدمات اور فورتھ شیڈول میں ڈال کر اپنے راستے سے ہٹانا چاہتا ہے، میں سلام پیش کرتا ہوں اُن جوانوں کو جنہوں نے جیلیں دیکھیں، مقدمات سہے لیکن پھر بھی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں، ہم اپنے دشمن کو آئندہ الیکشن میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ، اُمیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ، ظہیر عباس نقوی اور دیگر موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree