Print this page

قومی بیانیہ درست سمت میں استوار کرنے کی ضرورت ہے ،ناصرشیرازی

24 مارچ 2018

وحدت نیوز(لاہور) جمعیت علمائے پاکستان( نیازی) کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں یوم پاکستان کے مناسبت سے سمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری  سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ شیعہ اور سنی وحدت کے ذریعے تکفیری قوتوں کاراستہ روکیں گے ،پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد اور خود مختار ملک بنائیں گے ،قومی بیانیہ درست سمت میں استوار کرنے کی ضرورت ہے ،اسلام اور پاکستان کو اپنی شناخت اور مرکز تکریم قرار دیں گے ،اس وطن کا فطری دفاع ہیں ،اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے ،بعد ازاں ناصر عباس شیرازی اور برادر اسد نقوی نے علماء و مشائخ کو پھولوں کے ہار پہنائے ،علاوہ ازیں تمام اسلامی مسالک اور نمائندہ جماعتوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ،تقریب کا اختتام ملکی سلامتی کی دعا اور وطن کے ساتھ تجدید عہد سے ہوا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree