Print this page

ایم ڈبلیوایم اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں شریک کرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے، اسدعباس نقوی

17 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) ووٹ دینا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ای ووٹنگ کی شفافیت کے حوالے سے اعتراضات کو دور کرنا ہوگا ان خیالات کااظہار سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد نقوی نے پولیٹکل ایورنیس کے ایک سیمینار میں خطاب کرتےہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں منعقد اورسیز پاکستانیوں کے انتخابات میں ووٹ دینے کے حوالے سے بلائی جانے کانفرنس میں بھی شرکت کی اور اپنا موقف پیش کیا علاوہ جناب جسٹس ثاقب نثار سے لابی میں ہونے والی ملاقات میں بھی ہم نے اس حوالے سے اپناواضع موقف پیش کیا کہ ہم اورسیز پاکستانیوں کے انتخابی عمل میں شریک ہونے کی حمایت کرتے ہیں اس وقت اسی لاکھ سے زیادہ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اورسیز پاکستانی محب وطن ہیں وہ سالانہ اربوں روپے اپنے خون پسینے کی کمائی کو پاکستان بھجتے ہیں اور اس طرح ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ای ووٹنگ میں ہیکنگ اور سکریسی جیسے مسائل کو دور کئے بغیر ای ووٹنگ سسٹم کا اجرا کرنا انتخابی عمل کو مشکوک کردے گا ہمار ے سامنے کئی ممالک کی مثالیں موجود ہیں جہاں ای ووٹنگ سسٹم کو ہیک کرلیا گیا اور الیکشن نتائج کو متاثر کیا گا۔ مگر کچھ ممالک میں یہ کامیاب بھی رہا ۔ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہالیکشن کی شفافیت متاثر ہو اور انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھائی جائیں اور ملک میں افراتفری کی فضا پیدا ہو مگر بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بھی ضروری ہے بیرون ملک موجود پاکستانی ایمبسیوں کوالیکشن کے حوالے سے فعال کیا جاسکتا ہے اور اگرای ووٹنگ کو پاکستانی سفارت خانے اپنی نگرانی میں کروایں تو الیکشن شفافیت سے متعلق کئی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree