Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کا ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی دعوت افطار اور فکر امام خمینی ؒسیمینارسے خطاب

02 جون 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ دعوت افطاروفکر امام خمینی ؒسیمینار بسلسلہ 29ویں برسی امام راحل خمینی بت شکن کا انعقاد آئی آر سی لان میں کیا گیا ،اس تقریب میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ، پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان، قومی وملی تنظیمات کے رہنمائوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی، سیمینار سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا انہوں نے عالمی استعمار کے خلاف امام خمینی ؒ کی عالمی تحریک کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سرزمین مقدس فلسطین پر غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف امام خمینی ؒ کے حکم پر عالمی یوم القدس کی اہمیت پر بھی گفتگو کی، اس سے قبل دعوت افطار اور سیمینار کے شرکاءنے بزرگ عالم دین ، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر اور امام جمعہ جامع مسجد نور ایمان علامہ مرزایوسف کی زیر اقتداءنماز مغربین باجماعت اداکی، ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام اس دعوت افطار وفکر امام خمینی ؒ سیمینار میں ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے وفدنے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ سید باقرعباس زیدی کی سربراہی میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، پیام ولایت فائونڈیشن، امامیہ آرگنائزیشن، خیر العمل ٹرسٹ کے وفود سمیت جعفریہ الائنس کے رہنماشبر رضا، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما ایس ایم نقی، شہید فائونڈیشن کے مرکزی رہنما سید عابد رضوی ،،فرزند علامہ سید عرفان حیدر عابدی مرحوم علامہ سید محمد علی عابدی، سابق رکن سندھ اسمبلی سیدمیجر (ر) سید قمرعباس رضوی،، عالم اہل سنت علامہ عبد اللہ جونا گڑھی،علامہ سجاد شبیر رضوی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی،صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری، علامہ اظہر حسین نقوی سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، بعد از ختم سیمینارشرکاءکیلئے عشائیے کا بھی اہتمام تھا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree