Print this page

پی ٹی آئی کے گجرات سے منتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

14 اگست 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کےگجرات سےنومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ کی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات ،یوم آزادی کی مبارکباد ی،ملکی وسیاسی صورت حال پرگفتگو،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے گجرات سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فیاض الحسن شاہ نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار،مرکزی رہنما نثار فیضی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے مہمان رکن قومی اسمبلی فیاض الحسن شاہ کاوحدت ہائوس آمد پرشکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار ادا کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں،انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیوایم کھڑی رہے گی،ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree