Print this page

عاشورہ کے بعد پاکستان بھر میں ایم ڈبلیوایم کی تنظیم سازی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، مہدی عابدی

07 ستمبر 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اجلاس وحدت سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے کی۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری تنظیم سازی نے شرکت کی اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اس موقع پرآصف رضا ایڈووکیٹ کو معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور عدیل عباس شاہ کو مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تنظیم سازی نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ عاشورہ کے بعد پاکستان بھر میں تنظیم سازی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، تمام اضلاع میں مرحلہ وار ضلعی شوریٰ کے اجلاس بلائے جائیں گے اور آئندہ سال اپریل تک شعبہ تنظیم سازی کو بھرپور طریقہ سے فعال کیا جائے گا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی کا کہنا تھاکہ کسی بھی تنظیم میں تنظیم سازی کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجلس وحد ت مسلمین ملک بھر میں اپنا تنظیمی وجود رکھتی ہے۔ تاہم آئندہ سات ماہ کے دوران ملک بھر میں تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط اور عوامی رابطہ کو مؤثر بنایا جائے گا۔‎اجلاس میں صوبہ پنجاب سے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز بخاری، سندھ سے منور جعفری، گلگت بلتستان سے محمد علی، جنوبی پنجاب سے ناصر عباس خیبر پختونخوا سے مولانا وحید کاظمی اور بلوچستان سے منصب علی شریک ہوئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree