Print this page

ہندوستان سو سال اور بھی کوشش کرلے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

17 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) ہندوستان سو سال اور بھی کوشش کرلے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، ہندوستان اربوں ڈالر ز اور لاکھوں فوجی لگا کر بھی تحریک آزادی کشمیر کو خاموش نہیں کروا سکا ہندوستانی قیادت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے گزشتہ چند دنوں میں قابض ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہونی والی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ہونی والی چودہ شہادتوں پر تمام امن پسندوں کے دل غم سے بوجھل ہیں ،ستر سالوں میں مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور عالمی امن کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر طماچہ ہے ۔ہزاروں شہادتوں اور لاکھوں افراد کے زخمی ہونے کے باوجود عالمی ضمیر پر جوں نہیں رینگی بھارت کا بھیانک چہر ہ اگر کسی نے دیکھنا ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو دیکھ لے ۔بھارت حقیقی معنوں میں جنوبی ایشاکا اسرائیل ہے جو کہ کشمیریوں پر گزشتہ ستر سالوں سے مظالم ڈھا رہا ہے مسئلہ کشمیر پر عالمی امن اداروں کا کردار انتہائی افسوس ناک ہے ۔کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ہم کشمیری بھائیوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت جاری رکھیں گئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree