Print this page

جناب سیدہؑ کی سیرت و کردار تمام ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے ، علامہ سید احمد اقبال رضوی

27 فروری 2019

وحدت نیوز(چنیوٹ) جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں ۲۰ جمادی الثانی ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرا سلام الله علیھا کے موقع پر سالانہ جشن سعید میں خواتین کا عظیم الشان اجتماع جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے زیر اہتمام سترہواں سالانہ جشن میلاد جناب سیدہ سلام الله علیھا کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کیا جس میں انھوں نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت و فضائل بیان کرتے ہوے کہا جناب سیدہؑ کی سیرت و کردار تمام ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے ، آپ اسوہ کاملہ اور ناجیہ امت ہیں ، آپ نے نہ صرف انفرادی و عائلی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا بلکہ جب دین کو ضرورت پڑی تو سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور مولا علی ؑ کی ولایت کا تحفظ کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ کی ولایت کےفاع کاوظیفہ جناب سیدہؑ نے ادا کیا اور ولایت علیؑ کا پرچم بلند رکھا ، آپ نے حقِ مولا علیؑ کی خاطر مہاجرین و انصار کا دروازہ کھٹکھٹایا، اور غدیر خم کا میں کیے گئے عہد و پیمان کا تذکر دیا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ماوں بہنوں بیٹیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ جناب سیدہ س کے کردار کو اپنائیں اور ہر میدان میں چاہے وہ انفرادی ہو یا اجتماعی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اس کے علاوہ دیگر علمائے کرام جن میں مولانا شبیر بخاری، مولانا حیدر نقوی اور مولانا مھدی کاظمی نے خطاب کیا ،معلمات میں سے محترمہ زھرا بخاری، محترمہ صفیہ اور جشن کے آخر میںجامعہ بعثت رجوعہ سادات کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہؑ کا ایک لقب ہے حرّہ جس کا مطلب ہے آزاد عورت ، جسکے معنی تین طرح کے ہیں سیاسی ، نفسانی اور عرفانی لحاظ سے آذاد سیاسی لحاظ سے آذاد یعنی ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والیعرفانی، یعنی ایسی خاتون جو نہ جنت کی طلب نہ جہنم کے خوف سے خدا کی عبادت انجام دیتی تھیں بلکہ خدا کے عشق میں ایسی عبادت انجام دیتی تھیں کہ جب آپ مصلیّٰ عبادت پر تشریف لاتیں تو آپ کے وجود مبارک سے نور ساطع ہوتا اور فرشتے رشک کرتے دکھای دیتے۔ نفسانی لحاظ سے آذاد تھیں جناب سیدہؑ خواہشات کے تابع نہیں تھیں ، آپ مالکہ و کون مکاں ہیں لیکن آپ(س) کے طرز حیات پر نظر دوڑائ جاے تو سادگی کی انتہا دکھای دے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree