Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں مکتب تشیع کی غیرمتناسب نمائندگی کے خلاف وزیر مذہبی امور پنجاب سے ملاقات

07 مارچ 2019

وحدت نیوز(لاہور) متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں مکتب تشیع کی غیر متناسب نمائندگی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میںپنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امورپیر سعید الحسن سے ملاقات کی ، اسدعباس نقوی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی ، پرنسپل جامعتہ المصطفیٰ لاہورعلامہ سید حسین نجفی، صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ مبارک موسوی ، صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید حسن کاظمی، صوبائی رہنما راناماجد علی اورسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم لاہور علامہ سید حسن ہمدانی بھی موجود تھے۔

 ایم ڈبلیوایم کے وفدنے صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پیر سعید الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں تشکیل نو کے بعد مکتب تشیع کی غیرمتناسب نمائندگی پر ملت جعفریہ کی تشویش سے آگاکیا اور متحدہ علماءبورڈمیں ماضی کی طرح مکتب تشیع کو دیگر مسالک کےمساوی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پیر سعید الحسن نے متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں اہل تشیع مکتب کی غیر متناسب نمائندگی پرایم ڈبلیوایم کے وفدکی تشویش اور خدشات کو درست قراردیتے ہوئے ان کوفوری دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہاکہ متحدہ علماءبورڈپنجاب میں اہل تشیع مکتب فکر کودیگر مسالک کے مساوی نمائندگی دینے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree