Print this page

دشمن نے اس ڈر سے کہ کہیں پاکستان میں دوسراخمینی ؒ پیدا ناہوجائے ، ہمارے شجاع قائد ؒ کو شہید کردیا،علامہ راجہ ناصرعباس

15 جولائی 2019

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی اور خطاب کیا اور کہایہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام  اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اھلیبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی  میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree