Print this page

امریکہ نا قابل اعتماد دوست ہے جس کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہے، علامہ مقصودڈومکی

24 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ نا قابل اعتماد دوست ہے جس کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ کے جنگی جنون کے مقابل امن کی خواہش اور ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے لیے امن و اخوت کا پیغام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہونی چاہئے۔انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش اہمیت کی حامل ہے۔

انہوںنےکہاکہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا خون ناحق آزادی کشمیر کی نوید ثابت ہو گا۔ کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ امریکن صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کشمیر پر بھارتی موقف غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر غیر منصفانہ موقف کے پیش نظر کشمیر سے متعلق ٹرمپ پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree