Print this page

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی صداقت کی گواہی قرآن کریم نے دی لہذا آپ کو صدیقہ کبری کا لقب ملا، علامہ مقصودڈومکی

01 فروری 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) ایام فاطمیہ کی مناسبت سے چک سٹی میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت آسیہ کا اللہ تعالی پر کامل ایمان تھا اور آپ فرعون اور فرعونی نظام سے بیزار تھیں قرآن کریم نے حضرت آسیہ کے عظمت کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہیں اھل ایمان کے لئے مثالی شخصیت قرار دیا۔انہوں نےکہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اولین و آخرین کی سردار ہیں آپ ہم سب کے لئے اسوہ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ آپ کا حق و صداقت دین اسلام اور ولایت کے لئے قیام اور راہ خدا میں مصائب و آلام کو برداشت کرنا ہر دور کے اہل حق کے لئے اسوہ ہے۔انہوں نےکہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی صداقت کی گواہی قرآن کریم نے دی لہذا آپ کو صدیقہ کبری کا لقب ملا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree