Print this page

تربت کے علاقے ڈھنک میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک خاتون کا قتل اور معصوم بچی کا زخمی ہونا المناک سانحہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

08 جون 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے۔ بلوچستان کے علاقے تربت کے علاقے ڈھنک میں ڈاکووں کے ہاتھوں ایک خاتون کا قتل اور معصوم بچی کا زخمی ہونا المناک سانحہ ہے۔ چند غنڈہ گردوں نے برمش کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنی چاھی برمش کی والدہ ملک ناز نے مزاحمت کی تو گولیوں سے برمش کی والدہ کو شہید کیا گیا اور دیگر گولیاں برمش معصوم کو لگائی گئیں۔ معصوم برمش آج بھی زخمی حالت میں موت سے مقابلہ کررہی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ حکومت معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی حفاظت کرے۔ وہ معاشرہ کبھی سربلند نہیں ہوسکتا جس میں کمزور طاقتور سے بلا جھجک اپنا حق نہ لے سکے انہوں نےکہا کہ ملک میں آج بھی منشیات کے بیوپاری طاقتور ہیں جب کہ عوام عدل و انصاف کے لئے پریشان ہیں انصاف کا یہ عالم ہے کہ اپنا حق لینے کے لئے بھی انسانوں حضرت نوح علیہ السلام کی عمر قارون کا خزانہ اور صبر ایوب علیہ السلام کی ضرورت ہے۔ بلند و بالا دعووں کے باوجود موجودہ حکومت اپنے وعدے وفا نہیں کرسکی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree