Print this page

ناصرشیرازی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے مسلسل رابطوں اور کوششوں کی بدولت ڈی آئی خان سے گرفتار تمام عزادار رہا

20 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی کے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے مسلسل رابطوں اور کوششوں کی بدولت اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا، ڈی سی،ڈی سی او،ڈی آئی جی کو دی گئی فوری ہدایات کےنتیجے میں چہلم امام حسینؑ پر جلوس اربعین میں پیدل شرکت کرنے پر گرفتار تینوں عزادارایم ڈبلیوایم کے رہنما سید اسدعلی زیدی، علامہ غضنفر نقوی اور زاکر اہلبیتؑ ساجد حسین سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا ہوگئے ہیں

تمام گرفتار شدگان کو خیبر پختونخوا کی متعصب پولیس نے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم نواسہ رسول ؐامام حسینؑ کے موقع پر جلوس عزا میں شرکت کیلئے پیدل مارچ کرنےکے جر م میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے سمیت دیگر عزاداروں کو آج سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں نےمیں سید اسد علی زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ، مولانا سید غضنفر نقوی ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خا ن اور زاکر اہلبیتؑ ساجد حسین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں اس سال چہلم امام حسینؑ پر جلوس ہائے عزا میں پیدل شرکت کرنے پر ریاستی اداروں کی جانب سے عزاداروں کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree