مغرب سےایشیاءکی جانب شفٹ آف پاورکو روکنا پاکستان کو کمزور کیئے بغیر ممکن نہیں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

19 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میںمنعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کرتےہوئے کہاکہ منہاج القرآن آکر میں ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے اپنے گھر میں بیٹھا ہوں اپنوں کے درمیان بیٹھاہوں، اپنے بھائی بہنوں کے درمیان بیٹھا ہوں، خدا گواہ ہے میری یہ کیفیت ہوتی ہے ادھر آکر۔کوئی اجنبیت نہیں محسوس کرتا میں آپ کے ساتھ چل کر مرسکتاہوں اپنی جان قربان کرسکتا ہوں اس راہ پر جو حق کا راستہ ہےجو مظلوموں کا راستہ ہے۔یہ وقت ہے بیدار ی کا ہوشیاری کا اس ملک کو بچانے کا، حکمران ، اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن جس کے ہاتھ میں طاقت اور اختیار ہے ذاتی بغض وعناد کو ایک طرف کردویہ وطن رہے گا تو تم بھی عیاشیاں کرسکوگے۔اس وقت جو کچھ اس وطن میں ہورہا ہےاس کے پیچھے فقط اندرونی نہیں بلکہ بیرونی قوتیں بھی کارفرماہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ دشمن بڑی خطرناک منصوبہ بندی کے ساتھ وادر ہوا ہے، روس کو گھیرا ہے، کورین کی طرف سےبیلاروس کی طرف سے آذربائیجان ، آرمینا کی جانب سے، ساؤتھ چائنا سی کی طرف بھی مسائل کھڑے کیئےہیں، تقسیم کا یہ منصوبہ پاکستان کو کمزور کیئے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چائنا کوکنٹین کرنا ہے ، ویسٹ سے ایشیاءاور ایسٹ کی جانب شفٹ آف پاور کو روکنا ہے ۔ وہ ہمارے دین کے بھی دشمن ہیں اور اس مادر وطن کے بھی دشمن ہیں،انسانیت کے بھی دشمن ہیںوہ غیرت اور ہمیت کے دشمن ہیں،آئیں اپنے دین اور وطن کی خاطر ہم ایک ہوجائیں، اگر یہ حکومت ہمارے دشمنوں کی بھی ہوتی تو ہم ان حالات میں اس کے خلاف بھی محاذ آرائی نا کرتے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک منہاج القرآن کا منہج قرآنی اور انبیائی ہے، ظلم مٹانے اور عدل کے نفاذ کا راستہ ہے،منہج قرآن یہی ہے کہ ہم پرچم عدل اٹھائیں اور ظالموں کے مقابلے کیلئے میدان میں حاظر ہوں اور مظلوموں اور محروموں کے چہروں پر تبسم آئے اور ناامیدی ختم ہوجائے، میں نے دیکھا جب وقت کے یزیدوں نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تھا تو یہاں بچوں، بوڑھوں، جوانوں کا حوصلہ دیدنی تھا۔ نہج القرآن پر چلنے والے یہ تمام لوگ حسینی ؑ ہیں، میں نے ان میں حسینیت کو دیکھا ہےاس وقت دیکھا ہےجب یہ حکمرانوں کے ظلم کے مقابل لبیک یا حسینؑ ، لبیک یا زہراؑ اور لبیک یازینبؑ کہتے تھے ۔جن کا اسوہ حسینی وزینبی ہو ان کا راستہ کوئی یزیدی نہیں روک سکتا۔

یوم تاسیس کی تقریب میں منہاج القرآن کی مذہبی، سماجی، فلاحی، تعلیمی، تربیتی خدمات پر مشتمل ڈاکومنٹری شرکائے تقریب کو دکھائی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ میر آصف اکبر، وقاص خالد، علامہ غلام مرتضی علوی اور سدرہ کرامت نے ادا کئے۔ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے نظم پیش کی، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور نعت رسول مقبول ﷺ محمد افضل نوشاہی اور حمزہ نوشاہی نے پیش کی۔

دیگر مقررین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سید ضیائاللہ شاہ بخاری ، مجیب الرحمن شامی ، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، بیرسٹر عامر حسن، خواجہ معین الدین محبوب،ایم ڈبلیوایم کی رہنما ایم پی اے زہرا نقوی، علامہ حسین رضا قادری، صوفیہ بیدار بخت بٹ شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree