ضلع کُرم پاراچنار میں قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی گفتگو

15 دسمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) ضلع کُرم خصوصاً پاراچنار میں قیام امن اور بنیادی انسانی ضروریات کی بروقت فراہمی کے سلسلے میں سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان سینیٹر علّامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے درمیان بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس اور سی ایم کے پی کے علی امین گنڈاپور نے باہمی گفتگو میں ضلع کُرم میں قبائلی تنازعات کے مستقل حل، پائیدار امن کے قیام ، سڑکوں و راستوں کی بحالی ، بیماروں و زخمیوں کی پشاور و اسلام آباد منتقلی اور ادویات و اشیائے ضروریہ کی فوری فراہمی سمیت فضائی سفری سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اِس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاراچنار کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات بروئےکار لائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہیں برتی جائے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے کہاکہ صوبائی حکومت شہداء کے اہل خانہ کی بحالی کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، سرکاری خرچ پر زخمیوں کے مُکمل علاج معالجے اور تباہ شدہ مکانات کی تعمیرنو کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ علی امین خان گنڈاپور نے علامہ راجہ ناصر عباس کے شہداء کے لواحقین کیلئے نقد امداد اور زخمیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے بہترین طبّی سہولیات کی فراہمی اور تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نوکے مطالبات پر فوری عمل درآمد کا یقین دلایا۔

انہوں نے سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وطن عزیز پاکستان میں قومی وحدت و اخوت کے قیام ، حقیقی جمہوری جدوجہد اور عوامی حقوق کی بحالی کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو خوب سراہا اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی پشاور سے پاراچنار ترسیل کیلئے وزیراعلیٰ کے خصوصی ہیلی کاپٹر کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا اور اِس اُمید کا اظہار کیا کہ ضلع کُرم میں درپیش مسائل کے دیرپا حل کیلئے کے پی کے حکومت آئندہ بھی اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree