Print this page

اب گلگت بلتستان ملک کا پانچواں صوبہ بن کر ہی رہے گا،صوبائی خودمختاری کے مخالف پی ڈی ایم اتحاد کو شکست ہوگی، علامہ راجہ ناصرعباس

13 نومبر 2020

وحدت نیوز (گلگت) ساس ویلی سمائر اور نگر خاص میںمجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار حاجی رضوان علی کے انتخابی حلقے میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور اب گلگت بلتستان ملک کا پانچواں صوبہ بن کر ہی رہے گا۔گلگت بلتستان کے عوام تاریخ نے انتہائی اہم موڑ پر کھڑے ہیں اور زیادہ سے زیادہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بناکر پانچویں صوبے کی بھرپور حمایت کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا مخلصانہ اعلان کیا ہے جس کیلئے گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بناکر پانچواں صوبہ کی بھرپور حمایت کریں۔

انہوں نے نگر خاص اور سمائر ویلی میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹس کی بھیک مانگتے ہیں ان کا ماضی داغدار ہے۔جب عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا تو یہ جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے صوبے کی مخالفت میں میدان میں آئے۔ ان باریاں لینے والی جماعتوں نے کھل کر گلگت بلتستان کو صوبائی سٹیٹس دینے کےعمران خان کے فیصلے کی عملی طور پر مخالفت کرکے گلگت بلتستان کے عوام سے عدم دلچسپی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔لہٰذا اب گلگت بلتستان کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ صوبہ چاہتے ہیںتو پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت کو کامیاب بنائیں تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree