Print this page

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کرنے کے الزام میں دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جانا حق سچ کی جیت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

13 جولائی 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کرنے کے الزام میں دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جانا حق سچ کی جیت ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ عدت خالصتاً ایک شرعی مسئلہ تھا جسے سیاسی و انتقامی بنیادوں پر الجھا کر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا گیا۔کسی پر بہتان لگانا حکم الٰہی کی صریحاً نفی ہے۔ اس غیر اخلاقی عمل اور منفی پروپیگنڈے کے باعث سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ محترمہ کو جس ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا اس کا ازالہ تب ہی ممکن ہے جب ان ذمہ داران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے جو بدنیتی پر مبنی اس  مقدمے کے اندراج کا حصہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree