روزنامہ جنگ کراچی میں شائع مضمون میں حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کر کے فلسطینی عوام کی کردار کشی کی گئی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

15 جولائی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ"عرب ریاستیں، فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کرتیں" کے عنوان سے روزنامہ جنگ کراچی کے آج کے میگزین میں شائع ہونے والا مضمون میڈیا میں موجود اسرائیل نواز مافیا کی شیطانی اختراع ہے، جس میں حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کر کے فلسطینی عوام کی کردار کشی کی گئی ہے، مظلومین کی مخالفت اور ظالموں کی حمایت کرنے والے مضمون نگار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر مضمون شائع کرا کے اس تحریر کو خود ہی مشکوک بنا دیا ہے، اس مضمون کے ذریعے نہ صرف مظلومین فلسطین کی جدوجہد کو نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کی بھی نفی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور اور مظلومین فلسطین کی حمایتی عوام کو یہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا میں موجود جو کوئی اسرائیل کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتا ہے وہ اپنے پیشے سے بددیانتی کا ارتکاب کرتا ہے اور صیہونی طاقتوں کے پے رول پر ہے، اس وقت جب غزہ میں ہر روز اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رھا ھے،جنگ اخبار اس قاتل رجیم اسرائیل کی حمایت اور دفاع جیسے شرمناک ظلم کا مرتکب ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree