پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر آرٹیکل 6 لگانے کی احمقانہ باتیں کرنے والے اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

15 جولائی 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر آرٹیکل 6 لگانے کی احمقانہ باتیں کرنے والے اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں، انہیں اپنے مکروہ عزائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور شدید عوامی ردعمل کی صورت میں ان کا مقدر ٹھہرے گا، پاکستان کے عوام ایسے کسی ظلم کے خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت و بقاء کے لیے مجلس وحدت مسلمین عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، پاکستان کی باشعور عوام ملکی استحکام اور خودمختاری کے لیے کسی بھی غیر قانونی وغیر آئینی اقدام کو سختی سے مسترد کرے گی، ملک کو لوٹنے، تکفیریت کو فروغ اور عوام کو لاشوں کے تحفے دینے والے اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، یہ بوکھلائے ہوئے ہیں اور عوام سے خوفزدہ ہیں، عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے قانون و آئین  کی باتیں کرنا ڈھٹائی کی انتہاء ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree