عزاداری کے خلاف کسی قوت کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہاں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، شیعہ سنی ہم سب ایک ہیں،سید ناصرشیرازی

16 جولائی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی دیگر مرکزی رہنماؤں ملک اقرار حسین علوی، سید زاہد کاظمی، ارشاد حسین بنگش اور سید نیاز بخاری کے ہمراہ اسلام آباد کے جلوس عزاء میں پریس کانفرنس۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ آج نو محرم پوری دنیا میں لوگ امام حسین علیہ السلام کے غم میں غمزدہ ہیں، اپنے اپنے انداز میں لوگ غم مناتے ہیں، کچھ ایسی قوتیں ہیں جو اس موقع پر حالات خراب کرنے کی کوشش کرتی ہیں، جب بھی کوئی مخصوص دن آتے ہیں مسلمانوں کے تو اسٹیٹ کی جانب سے پریشر بڑھایا جاتا ہے، بھکھی شریف شیخوپورہ جلوس عزاء پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ واقعے میں ملوث قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے، لوگوں کی مذہبی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قبول نہیں کریں گے اور نہ کسی قوت کے عزاداری کے خلاف مذموم عزائم کو کامیاب ہونے دیں گے، یہاں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، شیعہ سنی ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن واضح ہیں، ملک میں انتشار پھیلانے والے نا شیعہ ہیں نا سنی وہ دشمن کے آلہ کار ہیں، محرم الحرام امن و سلامتی، باہمی بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، ایام حسینی کے پروگرامات کے لئے پورے ملک میں مشکلات ہیں لیکن سب سے زیادہ پنجاب میں مشکلات ہیں، بلا جواز پابندیاں بنیادی مذہبی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بعض جگہوں پر انتظامیہ بہترین تعاون بھی کر رہی ہے، جلوس عاشورا کے لئے بہترین انتظامات پر اسلام آباد انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سید زاہد کاظمی نے کہا کہ امام حسین ع کی شہادت کا مقصد انسانیت کی فلاح تھی، آج ساری دنیا حسین علیہ السلام کے ساتھ ہے، حکومت پنجاب ایک طرف سبیل اور لنگر کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف عزاداروں کے لئے مشکلات کھڑی کر رہی ہے، قول اور فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree