وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے گھر پر چھاپے اور انکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکمران عوامی تحریکوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی قائدین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے جاری کردہ بیان کہا گیا کہ سابقہ صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو پرامن لانگ مارچ کی کال دینے کی پاداش میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنا سیاسی آزادی اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا جمہوری حق ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نوابزادہ گوہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔