Print this page

آج کوئٹہ کی سڑکوں پر پرامن مظاہرین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کا منظر دیکھ کر دل دہل گیا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

22 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ آج کوئٹہ کی سڑکوں پر پرامن مظاہرین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کا منظر دیکھ کر دل دہل گیا۔ ایک معصوم بارہ سالہ بچہ خاک و خون میں تڑپتا رہا اور ظالموں کے دل نہ پسیجے۔

سوچنے کا مقام ہے — اس ظلم نے بلوچستان کے چپے چپے میں کیا پیغام دے دیا؟کیا حکمرانوں کے دل پتھر ہو چکے ہیں یا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مکمل کھو چکے ہیں؟ایسا لگتا ہے ریاست خود عوام سے دشمنی پر اتر آئی ہے۔یاد رکھو! ظلم کی ہر گولی، ہر لاٹھی، ہر شہادت تاریخ لکھ رہی ہے —اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔میں اس ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree