آج دل خون کے آنسو روتا ہے کہ 23مارچ 1940 ءکو دیکھا گیاخواب کہیں کھو چکا ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

23 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست کے لیے آواز بلند کی، ایک ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ لیکن آج دل خون کے آنسو روتا ہے کہ وہ خواب کہیں کھو چکا ہے۔

‏ملک اس وقت بدترین معاشی بحران، مہنگائی، اور بے روزگاری کی لپیٹ میں ہے۔ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔ جمہوریت صرف کتابوں میں رہ گئی ہے، زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

‏افسوس کہ آج اس قوم کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر کرپٹ عناصر اور مافیاز کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسی سیاسی جماعت جسے عوام کی سب سے بڑی حمایت حاصل ہے، اسے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اس کے حقِ حکمرانی کو چھینا جا چکا ہے۔ طاقتور طبقے عوام کے فیصلے روند رہے ہیں اور قوم کا مستقبل مٹھی بھر مفاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔

‏آج 23 مارچ کے دن ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا اس لیے کہ چند خاندان اور مافیا اس قوم کی تقدیر کے مالک بن جائیں؟ یا اس لیے کہ عوام کی حکمرانی ہو، انصاف اور میرٹ کا بول بالا ہو؟

‏آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم ظلم، ناانصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ ہم اس ملک کو اس کے اصل راستے پر واپس لے کر آئیں گے جہاں عوامی رائے کو مقدم سمجھا جائے گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں ایک خوددار، آزاد اور خوشحال ریاست بنے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree