Print this page

شاعر مشرق علامہ اقبال کی 79 ویں برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب وطن عزیزمیں کرپشن بدامنی اور ناانصافی اپنے عروج پر ہے،ملک اقرار حسین

21 اپریل 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورروابط ملک اقرار حسین نے یوم اقبال ؒکے موقع پرمرکزی سیکریٹریٹ سےجاری اہنے ایک بیان میں کہاہے کہ آج پوری پاکستانی قوم مصور پاکستان کے سامنے شرمسار ہے،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 79 ویں برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جبکہ وطن عزیز میں کرپشن بدامنی اور ناانصافی اپنے عروج پر ہے،وطن عزیز کے اعلیٰ ترین منصبوں پہ کرپٹ بدکردار اور نااہل افراد براجمان ہیں ، وطن عزیز کی موجودہ کیفیت یقینا شاعر مشرق کی روح کو تڑپا رہی ہوگی،صوبوں ،علاقوں، زبانوں اور مسلکوں میں تقسیم شدہ پاکستان انصاف اور امن کی بھیک مانگتا پاکستان کرپشن اور قرضوں میں دبا پاکستان یقینا قائد اور اقبال کا پاکستان نہیں ہوسکتا،ہمیں معاشرے میں مصور پاکستان علامہ محمداقبال کے افکار کی ترویج کےلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے تاکہ نظریہ پاکستان کو دوام مل سکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree