Print this page

امریکہ اور صیہونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، نوجوانان پاکستان صیہونی سازشوں کو ناکام بنا دیں، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ

11 اگست 2013

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئر مین فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نوجوانان ملت مادر وطن کے استحکام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر میں چودہ اگست کی مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس کاکہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان آج دشمن امریکہ اور اسرائیل کے صیہونی شکنجوں میں ہے تاہم مملکت خداداد پاکستان کو صیہونی شکنجے سے فقط پاکستان کے نوجوان ہی نجات دلوا سکتے ہیں ۔

وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما کاکہنا تھا کہ محبت رسول اکرم  صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام سے سرشار ملت کے جوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملت کے جوان اپنی تمام تر جیحات کا مرکز مادر وطن کے استحکام کے لئے صرف کر دیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان کا دشمن امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کر کے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں جبکہ دشمن یہ چاہتا ہے کہ ایک طرف مشرق وسطی میں عظیم اسرائیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہناکر دنیا کی معیشت کی شہ رگ پر قبضہ کرے اور دوسری جانب پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کر کے جنوبی ایشیاء سمیت وسطی ایشائی ممالک میں موجود قدرتی ذخائر کو بھی ہڑپ کر جائے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کے جوان طبقے کو چاہئیے کہ مادر وطن کے استحکام اور بقاء کی خاطر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں اور پاکستان کے ۶۶ویں یوم آزادی کے موقع پر تجدید عہد کریں کہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree