Print this page

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی کابینہ میں توسیع کا عمل جاری، نثار علی فیضی بحیثیت سیکریٹری فلاح و بہبود شامل

06 اگست 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے برادر نثار علی فیضی کی مرکزی کابینہ میں بحیثیت سیکریٹری فلاح و بہبود (انچارج خیر العمل فائونڈیشن پاکستان ) شمولیت کی توثیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی زیر صدارت ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں برادر نثار علی فیضی کی کابینہ میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ نثار علی فیضی گذشتہ تین سال بھی اسی عہدے پر با حسن و خوبی اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں ، پاکستان کی تاریخ کا بد ترین سیلاب ہو یا اس کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام نثار علی فیضی ہر لمحہ میدان عمل میں موجود رہے ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree