Print this page

ایم ڈبلیوایم پاکستان کا پاراچنار کی داخلی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس طلب

11 دسمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی کو بھی خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں پاراچنار کی داخلی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائیگا اور علماء کرام پر مشتمل وفد کو پاراچنار بھیجنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پاراچنار میں بھی مختلف علماء کرام اور عمائدین سے ٹیلی فونک رابطے کئے گئے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree