Print this page

بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کو تباہ کر رہی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،ناصرشیرازی

14 اپریل 2015

وحدت نیوز (لاہور) یمن کے معاملے پر حکمران ملک اور قوم کے مفاد کے مطابق فیصلہ کر یں 'یمن جنگ کا حصہ بننا پاکستان کا اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے کے مترادف ہے ' بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کو تباہ کر رہی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ' ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل سے نجات کیلئے ضرور ی ہے کہ ملک کومعاشی طور پر مضبوط کیا جائے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کے دوران ملک کو 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا مگر آج حالت یہ ہے کہ ملک میں گر میوں سے پہلے ہی بدتر ین بجلی کی لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے جسکی وجہ سے آنیوالے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مزید عذاب نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں قوم ان سے مکمل نجات چاہتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل نہ کیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبیرز ہو جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے صرف ملکی مفادات کا تحفظ کیا جائے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree