Print this page

حکومت نے علامہ راجہ ناصرعباس کے مطالبات پر اپنی روایتی بے حسی برقرار رکھی تو ہم بھی اس احتجاج میں شریک ہونے پر مجبور ہو جائیں گے، پیر معصوم شاہ

20 مئی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احتجاجی کیمپ میں جمعیت علمائے پاکستان (نیازی گروپ) کے اعلی سطح وفدنے پیر سید معصوم نقوی کی قیادت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنما نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے مطالبات پاکستان کی بقا وسالمیت کی ضمانت ہیں۔وطن عزیز میں شیعہ سنی اور اقلیتوں کو دانستہ طور پر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جس کا مقصد پاکستان کو انتشار کا شکار بنا کر عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے نام پر حکومت قومی اداروں کوناجائز استعمال کرکے اپنے مخالفین سے انتقام میں مصروف ہے۔دہشت گرد گروہوں امن و امان اور ہماری سلامتی کے دشمن ہے۔ حکومت اور عسکری ادارے دہشت گردوں کے خاتمے میں بیرونی دباو کو راہ کی دیوار نہ بننے دیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک محب وطن جماعت ہے۔اس نے ہمیشہ ملک دشن عناصر اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ان کے مطالبات محض جماعت کے مفادات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے ہیں۔اگر حکومت نے ان مطالبات پر اپنی روایتی بے حسی اپنائی رکھی تو ہم بھی اس احتجاج میں شریک ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے پیر معصوم نقوی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پُرامن پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ہماری یہ جدوجہد ہر اس شخص کی حمایت کے لیے ہے جو ریاستی جبر، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے۔پُرامن پاکستان ہی ہماری منزل ہے اور منزل کا حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان کے امن کے لیے عوام حکومت اور عسکری اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ملک کے تمام اداروں کو اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ۔بعد ازاں وفاقی دارالحکومت سے وکلا کاایک پینل نے بھی علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور ملک کے درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ایم ڈبیلو ایم کی طرف سے ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبد الخالق اسدی اور دیگر مرکزی رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree