Print this page

دنیا کی آخری امید فرزند زہرا(س)امام مہدی ؑ ہیں، جن کا انتظار ہر مظلوم کو ہے ، علامہ اعجاز بہشتی

23 ستمبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی کا اسلام آباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مکتب تشیع اب اپنے آخری ارمان کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم اس عظیم الہٰی نظام کا انتظار کررہے ہیں جس کی خبر حضرت محمد ؐ نے دی اور چودہ سو سال سے ہم اس اتنظار میں ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلومین جہاں کے لئے دنیا میں کوئی عدل و انصاف کرنے والا موجود نہیں ہے، ظلم و ستم کی اس دنیا میں امید کی آخری کرن ذھرا ؑ کے فرزندکا ظہور ہے جس کا انتظارہر مظلوم اورساری دنیا کو ہے تاکہ وہ امام آئے اور اس دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں۔

علامہ اعجا ز کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے ظہور امام کا وقت قریب ہوتا جاتا ہے ہمارے عظم و حوصلے مزید بلند اور مضبوط ہوتے جاتے ہیں، مکتب تشیع چودہ سو سال سے ہر دور میں ظلم و ستم سہتے ہوئے آرہے ہیں مگر کبھی ہم نے ظالم کے سامنے نہیں جھکا، ماہ محرم اور صفر وہ مہینہ ہے جو ہمیں اسلام کی دفاع اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے اور ظالم و کرپٹ نظام کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ فراہم کرتا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree