Print this page

دہشت گردی میں اضافہ ،بلدیاتی انتخابات میں تعطل کی سازش ہے، ناصرشیرازی

10 نومبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کراچی،کوئٹہ اور دیگرشہروں میں ملت جعفریہ کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ نا فقط خوف وہراس پھیلانے بلکہ بلدیاتی انتخابات میں تعطل کی سنگین سازش ہے، بعض سیاسی وکالعدم جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ چاہتی ہیں جس کیلئے وہ دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہیں،کراچی شہر میں روزانہ کی بنیادپر اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا ایک مرتبہ پھرآغاز ہوچکاہے، نیشنل ایکشن پلان کی افادیت کا پرچارکرنے والے اور کراچی میں قیام امن کے دعویدارکس بل میں چھپ گئے ہیں،ہماری مائوں ،بہنوں اور یتیم بچوں کی آہیں انہیں سنائی نہیں دیتیں ،کوئٹہ میں کورکمانڈرناصرجنجوعہ کی سبکدوشی کے فوری بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی باعث تشویش ہے،صوبائی حکومت کوئٹہ میں نقص امن کا فوری نوٹس لے، کوئٹہ شہر اہل تشیع کیلئے نوگوایریا بن چکا ہے، سید ناصرشیرازی نےوفاقی آرمی چیف،وزیر داخلہ ، ڈی جی رینجرزسندھ اوروزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں اہل تشیع سمیت تمام شہریوں کی جان ومال عزت آبروکی حفاظت کو یقینی بنائےاور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردعناصرکو گرفتار کرکے فوری طورپر نشان عبرت بنایا جائے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree