Print this page

عظیم الشان عظمت شہداءکانفرنس بیاد شہدائے سانحہ جیکب آبادکا انعقاد,علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا خطاب

02 جنوری 2016

وحدت نیوز (جیکب آباد) سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں مقتل شہداء کے مقام پر عظمت شہداء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، عظمت شہداء کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سربراہ علامہ مختار احمد امامی، جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو، عبداللہ مطہری، مولانا سیف علی حیدری، وسیم لطیف مہر و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں و انقلابی شاعر سید علی دیپ نے بارگاہ امامت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں سنجیدہ نہیں لے رہیں، بلکہ حکمرانوں کا رویہ اور بد نیتی آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنا سکتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں پنجاب اور اسلام آباد میں داعشی دہشت گردوں کی موجودگی حکومت کے مجرمانہ کردار کی دلیل ہے، ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر شہداء کمیٹی اور وارثان شہداء کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت نے وعدہ خلافی کی تو وزیر اعلیٰ کی بر طرفی کا مطالبہ کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے متعلق اپنا وعدہ وفا کرے، آج بھی سندھ کے مختلف اضلاع میں کالعدم دہشت گرد جماعت کے جھنڈے اور نفرت انگیز لیٹریچر نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سندھ حکومت کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ لانگ مارچ کینسل نہیں ملتوی ہوا، سندھ حکومت معاہدے پر جلد عمل در آمد کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree