Print this page

علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت شیعہ سنی علماءکی حرم امیر المومنین حضرت علیؑ پر حاضری، متولی حرم سےملاقات

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی کی زیر قیادت جمیعت علمائے پاکستان (نیازی )کا اعلیٰ سطحی وفد عراق کے دورے پر ہے،وفد نے گذشتہ روزنجف اشرف میں  حرم مولا امیر المومنین حضرت علی (ع) میں شرفیاب ہو کر حرم کے متولی حجۃ الاسلام حبل المتین سے ملاقات کی، اس موقع پر جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کے چیئرمین  پیر سید معصوم شاہ نقوی، چیئرمین سپریم کونسل جے یو پی اور سجادہ نشین دربار حضرت بابافرید شکرگنج  پیر انصرفرید چشتی ،مفتی گلزاراحمد نعیمی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی سمیت دیگر بھی موجود تھے، حجۃ الاسلام حبل المتین نے معززمہمانان گرامی کو سرزمین اجتہاد نجف اشرف آمد پرخوش آمدید کہا اور انہیں روضہ امیر المومنین (ع) کی جانب سے خصوصی تحائف بھی پیش کیئے،اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی نے حجۃ الاسلام حبل المتین کو پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کیلئے جاری کاوشوں اور تکفیریت کے مقابل حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree