Print this page

علامہ ناصرعباس جعفری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، بھوک ہڑتالی کیمپ سے گھر منتقل

20 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری کو فی الحال بھوک ہڑتالی کیمپ سے گھر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے ذاتی معالج مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 17 جولائی کو خواتین کی ریلی کے دوران میں بھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سکردو میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے کہ اچانک زمین پر گر گئے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی بھوک ہڑتال کو 68 دن مکمل ہوگئے ہیں، بھوک ہڑتال کے باعث ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نقاہت کا شار ہیں اور تقریباً 24 کلو وزن بھی کھو چکے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree