Print this page

عوام نے بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ثابت کردیا کہ دھونس ،دھمکی کی سیاست کا زمانہ گزرچکا،ناصرشیرازی

08 دسمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری امو رسیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں انتظامی بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کا شفاف انداز میں انعقاد کرانے میں ناکام رہا ، تیسرے مرحلے میں پولنگ عملے ، سکیورٹی ادارےاور بیوروکریسی کا عدم تعاون اور غیر ذمہ دارانہ وریہ افسوس ناک تھا،مخصوص نشستوں سے نامزد ایم ڈبلیوایم کے تمام امیدوار ٹھپہ مافیا، من پسند انتخابی عملے،ریاستی مشنری کے استعمال،جعلی ووٹر لسٹوں ،من پسندپولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کے باوجود معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم پر ووٹ کے زریعے اعتماد کا اظہار کرنے والے ہزاروں شہریوں کے ممنون ومشکور ہیں ،ہم پہلے کی طرح بغیر حکومتی وسائل کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے، عوام نے بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ثابت کردیا کہ دھونس ،دھمکی کی سیاست کا زمانہ گزرچکا، عوام اپنے جائز حق کیلئے کسی ظالم یا جابر سیاست جماعت کی بیعت نہیں کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree