Print this page

ناصر شیرازی صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لیے آج گلگت روانہ ہوں گے

23 اپریل 2015

وحدت نیوز ( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی انتخابی منشور کے باضابطہ اعلان کے لیے آج بروز جمعہ گلگت بلتستان کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ صوبائی پولیٹیکل کونسل کے ایک انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا مرحلہ بھی اسی دوران طے کیا جائے گااور مطلوبہ معیار پر پوراترنے والے امیدواروں کو تنظیم کی طرف سے ٹکٹ دیے جائیں گے۔اپنے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے پلیٹ فارم سے صرف انہی لوگوں کا انتخاب کرے گی جو صاف ستھری شہرت اور اعلی معاشرتی اقدار کے مالک ہوں۔جو عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیں اور اہل علاقہ کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں اعلیٰ معیاری ہسپتالوں، سکولوں سمیت بیشتر پروجیکٹس پر کام کیا اور خلوص نیت سے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ان علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی ساکھ بہت مضبوط ہے اور ہمیں یقین کامل ہے کہ ہم ان انتخابات میں بہترین نتائج لے کر سرخرو ہوں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree