Print this page

نواز حکومت بحرین اور سعودیہ کے مفادات کی خاطرپاک فوج کے کردار کو داغ دار نہ بنائے، مہدی عابدی

19 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پاک فوج کے جوانوں کو نواز شریف حکومت کے ایجنڈے پر شام اور بحرین بھیجے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، مہدی عابدی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستا ن کو سعودی عرب کی چھاؤنی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انکاکہنا تھا کہ نواز حکومت کو چاہئیے کہ وہ شام اور بحرین کی جنگ کو پاکستان میں نہ لائے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیاد ی اصولوں پر کاربند رہے ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت چند ڈالروں کے عوض ملک کو گروی رکھنا چاہتی ہے اور چند ڈالروں کے عوض امریکی اور اسرائیلی ایماء پر ملک کو سعودی عرب اور بحرین کی خواہشات پر قربان کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو امریکی اور اسرائیلی ایجنڈوں کی تکمیل کے لئے سعودی عرب اور بحرین کے ہاتھوں فروخت نہیں ہونے دیں گے اور حکومت پاکستان کو بھی چاہئیے کہ وہ ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور ملک اس وقت کسی سنگین نتائج کو برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree