Print this page

وزیرداخلہ کیجانب سے سینیٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق پیش کی گئی جھوٹی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ حسن ظفرنقوی

01 نومبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کے باوجود امریکی ڈرون حملوں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ عناصر جو اس دورے کو کامیاب قرار دے دہے تھے، حالیہ ڈرون حملے نے ان کے دعوؤں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ وحدت سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان میں مرکزی ترجمان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سینیٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق پیش کی گئی جھوٹی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان حملوں میں فقط دہشتگرد ہی نشانہ بن رہے ہیں تو پھر امریکہ سے نواز حکومت کیوں حملے بند کرنے کا مطالبہ کررہی ہے؟۔ دراصل ڈرون حملوں پر حکومت اور امریکہ ایک پیج پر ہیں یہ فقط عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر ایشوز پر نوازحکومت کنفیوز ہے جس کے باعث واضح پالیسی اختیار نہیں کی جا رہی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree