Print this page

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کاصحت کے شعبے میں رہی سہی کسر کو احتجاج کے نذر کرنا غیر دانشمندانانہ فعل ہے،علامہ مبارک موسوی

13 نومبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عوام پر رحم کرے اور اپنے مطالبات بات چیت کے ذریعے حل کرے،ہسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پر عوام کو امتحان میں ڈالنے سے گریز کرے،صحت کے شعبے میں رہی سہی کسر کو احتجاج کے نذر کرنا غیر دانشمندانانہ فعل ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات پر حکومتی بے حسی عوام کے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، پنجاب سمیت ملک بھر سے علاج کے لئے آئے مریض اور ان کے لواحقین کا کوئی پرسان حال نہیں،دھرنے اور احتجاجی مظاہروں اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے کے بعد مطالبات ماننے کی حکومتی روش ارباب اقتدار کی بے حسی و نا اہلی کو ظاہر کرتا ہے،ہم حکومت اور ینگ ڈاکٹرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کرے اور غریب عوام پر رحم کرے،ڈاکٹرز کے مقدس پیشے کی تقدس کا خیال رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کو جاری رکھا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree