Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع قصور کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ۲۸ فروری تک ضلع میں یونٹ سازی مکمل کرنے کا فیصلہ

04 فروری 2017

وحدت نیوز (قصور) مجلس  وحدت مسلمین پاکستان ضلع قصور کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی  مولانا سید نیاز حسین  نقوی ، صوبائی رابطہ سیکرٹری رائے ناصر علی ، اراکین ورکنگ کمیٹی سید اقبال حسین نقوی ، مولانا ظفر حسین ترابی ، چوہدری  صبح  صادق ، سید علی حسین شمسی ، سید نوید حسین شمسى نے شرکت کی ‘ اجلاس میں  ضلع کی یونٹ سازی اور تنظیم سازی کا تفصییل سے جائزہ لیا گیا اور ۲۸ فروری تک   ضلع میں یونٹ سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا  اجلاس  میں اراکین نے مرکزی  سیکرٹری جنرل ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree